پاکستان ایک بار پھر ورلڈ سنوکر چیمپئن بن گیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان ایک بار پھر ورلڈ سنوکر چیمپئن بن گیا.
پاکستان کے سنوکر پلیئر محمد آصف اور اسجد اقبال نے پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
مسقط میں کھیلے جارہے آئی بی ایس ایف ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان بیسٹ آف فائیو فریمز کا مقابلہ پاکستان نے 2-3 سے جیت لیا۔
قومی کیوئسٹ اسجد اقبال اور محمد آصف پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے ہانگ کانگ کے چاؤ ہون مین اور نیسن وان کو شکست سے دو چار کیا۔
فائنل میں محمد آصف نے دونوں سنگلز میچز اپنے نام کیے، اسجد اقبال نے فیصلہ کن میچ میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کو ٹائٹل جتوایا۔ اسجد اقبال نے بیسٹ آف فائیو کے آخری میچ میں 104 پوائنٹس کا بریک مارا۔



