سوئی ناردرن کا لاہور میں ترقیاتی کاموں کا آغاز، 330 کلومیٹر گیس پائپ لائنیں تبدیل کی جائیں گی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سوئی ناردرن گیس کمپنی نے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کردیا،سوئی ناردرن لاہور میں دو سو نو کلو میٹر پائپ لائنز کو تبدیل کرے گا ۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ سوئی گیس لائنز تبدیل کرنے سے صارفین کو پریشر کیساتھ گیس کی فراہم یقینی ہوسکے گی ۔ لاہور ویسٹ ریجن کیلئے تریسٹھ کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔ لاہور ایسٹ ریجن کیلئے ایک ارب پچیس کروڑ روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے ۔ رواں مالی سال کے دوران تین سو تیس کلو میٹر پائپ لائن کو تبدیل کیا جائے گا ۔



