’’مریم‘‘کے اقدامات کام کرگئے،لاہو رمیں آلودگی کی شرح مسلسل کم ہوگئی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے موثر اقدامات کے نتیجے میں لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری آگئی ۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں لاہور کی فضا 42 فیصد بہتر ہوئی ہے-ڈیٹا کے تجزیہ سے نومبر کے 30 میں سے 23 دنوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ائیر کوالٹی انڈیکس میں واضح بہتری دیکھی گئی ہے-ڈیٹا کے تجزیہ کے مطابق گزشتہ سال 2024 میں 453 ائیر کوالٹی انڈیکس تھا- ڈیٹا کے تجزیہ کے مطابق رواں سال 2025 کے نومبر میں ائیر کوالٹی انڈیکس 261 رہا ہے-گزشتہ سال2024 کے نومبر میں فضائی آلودگی انتہا پر تھی-
وزیراعلی مریم نوازشریف نے ڈیڑھ سال کی حکومت کے دوران ماحولیاتی بہتری کے لئے تاریخی اقدامات کئے گئے- قانون سازی، قوانین پر موثر عملدرآمد، جدید مشینری، ماحولیاتی تحفظ کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال نے اہم کردار ادا کیا- وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ہر شعبے کو ماحول دوست بنانے کے جامع وژن پر عملدرآمد کا آغاز کیا -جنگلات کے تحفظ اور شجر کاری میں اضافے کے اقدامات نے بھی فضائی معیار بہتر بنانے میں حصہ ڈالا -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال نومبر میں فضائی بہتری ہماری محنت اور عوام کے تعاون کا نتیجہ ہے-



