پاکستان کے ہائپر سانک’’SMASH‘‘نے دشمن کو’’SMASH‘‘کردیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان نےورلڈ ڈیفنس شو میں’SMASH‘ہائپرسونک میزائل متعارف کراکرپوری دنیا کو حیران کردیا۔
سمیش میزائل کو انتہائی تیز رفتار،درست رہنمائی اور تقریباً عمودی زاویے سے حملہ کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے جس سے جدید فضائی اور میزائل دفاعی نظام کو چکمہ دینا ممکن ہو سکے گا۔
اینٹی شپ سیٹنگ میں اس میزائل کی رینج 290 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ اس میں 384 کلوگرام وزنی وارہیڈ نصب کیا گیا ہے جبکہ نیویگیشن کے لیے ایچ ڈی جی این ایس اسسٹڈ اینرشیل نیویگیشن سسٹم کے ساتھ ایکٹو ریڈار سِیکر استعمال کیا گیا ہے۔




