آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ کا گجرات کا دورہ،سمارٹ پولیس اسٹیشن کا افتتاح،متعدد تھانوں کی انسپکشن

گجرات(رپورٹ:خالد ہنجرا/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ کا گجرات کا دورہ،سمارٹ پولیس اسٹیشن کا افتتاح،متعدد تھانوں کی انسپکشن.
ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ نے گجرات کا دورہ کیا، جس میں پولیس سروس ڈیلیوری میں بہتری، عوامی شکایات کے فوری حل، تھانوں میں انتظامی بہتری اور جدید سہولیات کے آغاز پر خصوصی توجہ دی گئی۔سمارٹ پولیس اسٹیشن منگووال کا افتتاح بھی کیا۔انہوں نے اسٹیشن میں جدید کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم، فرنٹ ڈیسک کے جدید انتظامات، شہریوں کے لیے سہولیات ملیں گی
انہوں نےکہا”سمارٹ پولیس اسٹیشن جدید اور عوام دوست پولیسنگ کی علامت ہیں۔ان کا مقصد شہریوں کو شفاف، فوری اور باوقار سروس فراہم کرنا ہے۔
شاہین چوک گجرات میں روڈ سیفٹی مہم،شہریوں میں ہیلمٹ کی تقسیم کیے جہاں انہوں نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم کیے اور روڈ سیفٹی آگاہی فراہم کی محفوظ ڈرائیونگ اپنی اور دوسروں کی زندگی کے تحفظ کا ذریعہ ہے۔ ٹریفک قوانین کی پابندی ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔”
آر پی او گوجرانوالہ نے تھانہ صدر جلالپور جٹاں اور تھانہ سٹی جلالپور جٹاں تھانہ صدر گجرات تھانہ سول لائن کا تفصیلی معائنہ کیا۔انہوں نے مال خانہ، ریکارڈ روم، حوالات، شہری سہولت مراکز، تفتیش کے معیار، صفائی ستھرائی، مقدمات کے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا اور پولیس افسران سے بریفنگ حاصل کی۔تھانہ صدر جلالپور جٹاں اور سٹی جلالپورجٹاں کڑیانوالا ٹانڈہ میں کھلی کچہری لگائی گئی، جہاں شہریوں نے اپنے مسائل براہِ راست آر پی او گوجرنوالہ کے سامنے رکھے۔آر پی او گوجرنوالہ طیب حفیظ چیمہ نے جدید ڈرائیونگ سیمولیٹر اور ڈرائیونگ ٹیسٹ وہیکل کار کا افتتاح بھی کیا۔ان سہولیات کا مقصد شہریوں کو محفوظ اور معیاری ڈرائیونگ ٹیسٹ فراہم کرنا اور تربیت کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔آر پی او گوجرنوالہ طیب حفیظ چیمہ نے پولیس لائن گجرات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لائن ہیڈکوارٹر، ڈیوٹی میکانزم، اسلحہ خانہ اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے پولیس لائن میں ایم ٹی او آفس کا افتتاح بھی کیا، جس سے پولیس وہیکلز کی مرمت، انسپکشن اور مینجمنٹ کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔جبکہ پولیس ملازمین کی رہائش کے لیے ریسٹ روم کا افتتاح بھی کیا گیا۔
آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ نے پولیس لائن گجرات میں یادگار شہداء پر پھولوں کا گلدستہ چڑھایا اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے وطن عزیز کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ “شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔”
آخر میں آر پی او نے ضلع گجرات کی امن و امان کی مجموعی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے پولیس فورس کی کارکردگی کو سراہا اور مزید بہتری کے لیے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق انکے ہمراہ تھے



