بھارت کا بغض،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2026کی ٹکٹ سے سلمان علی آغاز کی تصویر غائب کردی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)بھارت کا بغض،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2026کی ٹکٹ سے سلمان علی آغاز کی تصویر غائب کردی.آئی سی سی مینز ٹی20ورلڈکپ2026کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کا آغاز آج ہوگیا۔فیز ون میں20لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت کی جائیں گی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پوسٹر سے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا غائب ہے۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا میں7فروری سے 8 مارچ تک ہوگا،ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان7فروری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔



