بدین:پاکستان کے تمام مسائل کا حل اللہ کے دین اور عدل و انصاف کے نظام میں پوشیدہ ہیں ،سراج الحق

بدین (مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)سابق امیر جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق اور جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر معراج الہدیٰ صدیقی نے اپنے دیگر رفقاء کے ساتھ نے ماتلی ماڈل ٹاؤن میں شیخ شوکت علی مرحوم کی یاد میں منعقدہ عوامی اجتماع میں شرکت کی.قبل ازیں انہوں نے مرحوم کے بیٹوں ڈاکٹر عبدالمالک شیخ, عبدالخالق شیخ ,عبدالمنان شیخ اور عبدالماجد شیخ سے تعزیت کی.سراج الحق نے اس موقعہ پر اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل  اللہ کے دین اور عدل و انصاف کے نظام میں پوشیدہ ھے. انہوں نے مرحوم شوکت شیخ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے دین کے لیے کی گئی محنت کبھی ضائع نہیں جاتی اور عوام کی والہانہ محبت ان کی زندگی بھر کی مخلصانہ جدوجہد کی گواہ ھے۔اانہوں نے کہا کہ اللہ کے دین کا نظام نافذ کریں گے تو پاکستان دنیا میں ایک عظیم طاقت اور امن کا گہوارہ بن جائے گا۔اجتماع میں جماعت اسلامی کے کارکنان، ذمہ داران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس سے مرحوم کے خدمات کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا

مزید خبریں

Back to top button