میرپورخاص،جئے سندھ محاذ کی جانب سے 22دسمبر کو سندھ تحفظ مارچ،عوام سے شرکت کی اپیل

میرپورخاص(بیورورپورٹ) 22 دسمبر کو حیدرآباد میں سندھ تحفظ مارچ کا انعقاد کیا جائے گا، سندھی عوام سے اپیل ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ شرکت کریں اور ہمارے دریاؤں اور معدنیات کی مالک بنیں ان خیالات کا اظہار جئے سندھ محاذ کے سربراہ ریاض چانڈیو نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ اور ملک پر پنجاب کا کنٹرول ہے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم سیاسی نہیں بلکہ کرمنل جماعتیں ہیں جن کی حکمرانی کی وجہ سے ملک معاشی اور سیاسی بحران کا شکار ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ تھر میں کوئلے سے پنجاب بدل گیا ہے تھر سمیت سندھ کے عوام بھوک، افلاس اور بے روزگاری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ہماری معدنیات اور دریا غیروں کے قبضے میں ہیں سندھ کی زراعت تباہی کا شکار ہے زرعی اجناس کی قیمتیں نہ ہونے کی وجہ سے کسان معاشی بحران کا شکار ہیں گنے کی قیمت 400 سو روپے فی من اور لکڑی کی قیمت 700 روپے فی من ہے یہ کہاں کا انصاف ہے سندھ کو منشیات اور ڈاکوؤں کے حوالے کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ 28 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبہ غربت اور بے روزگاری کی علامت بن گیا ہے حکمرانوں راگ الاپنا بند کرو انہوں نے کہا کہ ہمارے وسائل، ہماری معدنیات کی مالکی اور تحفظ انسانیت اپنی تاریخ اور تہذیب کی تحفظ کیلئے سندھ مارچ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

مزید خبریں

Back to top button