سندھ حکومت کا اسکولز 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ

کراچی (جانوڈاٹ پی کے )سندھ کابینہ کے اجلاس میں صوبے بھر میں سکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق کابینہ نے اسکولز کو 31 مارچ تک بند رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

 فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسکولز بند ہونے کے باوجود امتحانات اپنے مقررہ وقت پر ہی منعقد ہوں گے۔

  یاد رہے اس سے قبل مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے پیش نظر پنجاب اور بلوچستان میں تعلیمی اداروں کو  فوری بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

پنجاب میں  بھی تعلیمی ادارے 31 مارچ جبکہ بلوچستان میں تعلیمی ادارے 23 مار چ تک بند رہیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button