سردی کی شدت کے باعث سندھ میں سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) سندھ حکومت نے صوبے میں شدید سردی کے پیشِ نظر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔

صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکول اگلے دو ہفتوں کے لیے صبح 9 بجے کھلیں گے۔ تاہم اسکول بند ہونے کا وقت پہلے کی طرح معمول کے مطابق برقرار رہے گا۔

فیصلے کا اطلاق 26 جنوری تک ہوگا اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ حکام نے والدین اور اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کی حفاظت اور صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں میں بروقت حاضری کو یقینی بنائیں۔

مزید خبریں

Back to top button