سندھڑی پولیس اسٹیشن کا ایس ایچ او خدا بخش رانجھانی مجھے بلیک میل اور ہراساں کر رہا،شہری کا الزام

میرپورخاص(شاھدمیمن/جانوڈاٹ پی کے)سندھڑی کے رہائشی سترام بھیل نے اپنی بیوی کویتا اور بچوں کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سندھڑی پولیس اسٹیشن کا ایس ایچ او خدا بخش رانجھانی مجھے بلیک میل اور ہراساں کر رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سندھڑی تھانے میں طلب کیا اور کہا کہ تم نے عورت اور بچوں کو اغوا کیا ہے میں نے انہیں بتایا کہ کویتا عورت میری بیوی ہے جو کافی عرصے سے میرے ساتھ رہ رہی ہے میں نے اسے یا بچوں کو اغوا نہیں کیا ہم خوشی سے شادی کی ہے اب ایس ایچ او مجھے دھمکیاں دے رہا ہے کہ میں تمہارے خلاف مقدمہ درج کروں گا ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھڑی تھانے کا ایس ایچ او بااثر شخصیات کی ایما پر ہمیں ہراساں کر رہا ہے چند روز قبل سرکاری اراضی پر بنائے گئے ہمارے مکانات خالی کر کے زمین پر قبضہ کر رہے تھے اس دوران لڑائی ہو گئی اور میرا بھائی بھی زخمی ہو گیا میں نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا اس کے بعد مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملتی رہیں اور ہم نے ایس ایس پی سید فدا حسین شاہ کو شکایت کی جس کے بعد ایس ایچ او سندھڑی ناراض ہو گئے اور ہمیں سندھڑی تھانے لے گئے اہل خانہ کی تذلیل کرتے رہے انھوں نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سے اپیل کی کہ سندھڑی تھانے کے ایس ایچ او کے خلاف قانونی کارروائی کر کے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button