سندھ رینجرز اور کسٹم انفورسمنٹ کی کارروائی، بھاری مقدار میں اسمگل شدہ اشیا برآمد

کراچی (جانوڈاٹ پی کے)سندھ رینجرزاورکسٹم انفورسمنٹ حب ریورروڈ 100 فٹ روڈ اور بس ٹرمینل یوسف گوٹھ کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ اشیا برآمد کر لی گئیں۔
سندھ رینجرزاورکسٹم انفورسمنٹ نے خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے حب ریورروڈ 100 فٹ روڈ اور بس ٹرمینل یوسف گوٹھ کے قریب بھاری مقدارمیں اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈاشیاء برآمد کیں۔
برآمد شدہ سامان میں خشک دودھ، ایرانی ٹافیاں، کپڑا، ٹائل پٹی، چائنہ نمک، ٹائر، ڈیری ملک کریم، ایرانی چاکلیٹس، برتن اور دیگر مختلف اشیائے خوردونوش شامل ہیں۔ برآمد کیا گیا سامان گوداموں میں چھپایا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ برآمد شدہ اشیاء کو 10 مزدا ٹرکوں کے ذریعے مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔



