سندہ ایگریکلچر ایمپلائیز فورم ٹھٹھہ کا فہمیدہ لغاری کیس کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر شدید احتجاج

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )ميرپورخاص کی طالبہ اور نجی زرعی کمپنی کے زونل منیجر انتظار لغاری کی بیٹی فہمیدہ لغاری کی افسوسناک موت کے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مظاھرے۔
ميرپورخاص کی طالبہ اور نجی زرعی کمپنی کے زونل منیجر انتظار لغاری کی بیٹی فہمیدہ لغاری کی افسوسناک موت کے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹھٹھہ اور مکلی میں الگ الگ احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جن میں فہمیدہ لغاری کیس میں شامل تمام ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا اس سلسلے میں سندہ ایگریکلچر ایمپلائیز فورم ٹھٹھہ اور سجاول کی جانب سے پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت عاقب لغاری، عارف جنداں، شریف رند، ممتاز بروہی، اسلم جماری، ممتاز شیخ، کامران آرائیں، محرم ہیسابانی، محمد عمر چانڈیو اور علی محمد بھرگڑی نے کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر شدید نعرے بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ میرپورخاص کے ایک نجی میڈیکل کالج میں زیر تعلیم طالبہ فہمیدہ لغاری کو اس حد تک ہراساں کیا گیا کہ وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے پر مجبور ہو گئی، تاہم اب تک مرکزی ملزمان گرفتار نہیں کیے جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں بھیڑیے نما اساتذہ کی موجودگی سندھ کے لیے ناسور بن چکی ہے ان کا کہنا تھا کہ فہمیدہ لغاری کا واقعہ نہایت افسوسناک ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ تمام ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے انہیں ملازمتوں سے برطرف کیا جائے اور فہمیدہ لغاری کے خون کا انصاف فراہم کیا جائے، بصورت دیگر پورے سندھ میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا جائے گا۔



