ھالا: قائداعظم اور نواز شریف کی سالگرہ کی پروقار تقریب، لیگی عہدیداران کا بشیر میمن کو گورنر سندھ بنانے کا مطالبہ

ھالا(رپورٹ:امجد راجپوت)مٹیاری کےشہر ہالا میں بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور لیگی سربراھ میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کی پروقار تقریب، سندھ بھرکے لیگی  عہدیداران نے بشیر میمن کو گورنر سندھ مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا،

ہالاماشاءاللہ ہاٶس میں بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ پروقار تقریب میں نوازلیگ سندھ کےصدر بشیر میمن نے سندھ بھر کے لیگی عہدیداران کی موجودگی میں سالگرھ کاکیک کاٹا جہاں ملکی استحکام ، مضبوطی اور میا، نواز شریف کی عمردرازی کےلیئے دعاکی گئی ، نوازلیگ سندھ کےصدر بشیر میمن خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی انتھک جدوجہد کے باعث پاکستان معرضِ وجود میں آیا، جبکہ میاں محمد نواز شریف نے اپنے دورِ وزارتِ عظمیٰ میں پاکستان کو ناقابلِ تسخیر ایٹمی طاقت بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی میاں نواز شریف اور وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف ملک کو ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔بشیر میمن نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہمیشہ ملک کی سلامتی، جمہوریت اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی رہی ہے اور مستقبل میں بھی عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے

 ہندوستان کے ایک ریاستی وزیر اعلیٰ کی جانب سے ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کے ساتھ بدتمیزی کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت  کی ، انہوں نے کہاکےہمارے ملک پر کسی نےمیلی آنکھ سے دیکھا تو پاک افواج اورمیاں نوازشریف  کی قیادت میں ان کی آنکھ پھوڑکررکھ دی جائےگی ،تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نصیر میمن، منصور نواز بھیو، خواتین ونگ  سندھ کی رہنماؤں کوثر پروین راجپوت، شہناز پٹھان ،جماعتِ اسلامی کے رہنما فقیر محمد لاکھو سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا

مزید خبریں

Back to top button