بدین میں استاد الھڈنو جونیجو کے اعزاز میں پروقار تقریب، سندھ کی موسیقی اور ثقافت کا جشن

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)سندھ کے نامور لوک فنکار استاد الھڈنو جونیجو کے اعزاز میں ثقافت ڈیپارٹمنٹ اور لاڑ ثقافتی آرٹس کونسل بدین کے زیرِ اہتمام سان جیم خانہ ہال بدین میں ایک پروقار  تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی نامور دانشور و محقق پروفیسر نقاش علواڻي تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر نقاش علواني نے کہا کہ استاد الھڈنو جونیجو کی اصل پہچان موسیقی ہے اور لاڑ کا خطہ موسیقی کے حوالے سے بے حد زرخیز رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید دودو سومرو کے دور سے لے کر بھاگو بھان، مرکان شیخن، قاضی قادن، خلیفہ قاسم اور خلیفہ نبی بخش تک شاعری اور موسیقی ایک دوسرے سے جڑی رہی، جبکہ کلہوڑا دور میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کی شاعری سندھ کی کلاسیکی موسیقی کا اہم حصہ بنی انہو نے کہا کہ انگریزوں کی آمد کے بعد موسیقی مشرقی اور مغربی اثرات میں تقسیم ہوئی، تاہم ماسٹر چندر نے قدیم روایات کو توڑ کر موسیقی میں جدت پیدا کی، جس کا تسلسل جیوني بائی تک پہنچا۔ لاڑ میں استاد گامن خان، استاد حدو خان اور استاد مبارک علی خان جیسے عظیم فنکاروں کو پیر عالی شاہ اور رئیس کریم بخش جمالی نے متعارف کرایا، بعد ازاں استاد قدرت اللہ خان، استاد ہاشم کچھی اور استاد اسحاق عرف مٹھو کچھی جیسے نامور راگی پیدا ہوئے پروفیسر نقاش علواڻي نے مزید کہا کہ ضیاء الحق کے دور میں ایم آر ڈی تحریک کے آغاز میں استاد الھددنو جوڻیجو نے گیتوں کے ذریعے جدوجہد کو آواز دی اور کیسٹ کلچر کے دور میں بھی ان کا فن مسلسل عوام میں مقبول رہا۔ انہوں نے تجویز دی کہ فن اور موسیقی کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے کیونکہ فن عبادت نہیں بلکہ زندگی ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر عبداللہ ملاح نے کہا کہ استاد الھڈنو جونیجو کی خوبصورت آواز محرومیوں سے جنم لے کر پورے سندھ میں گونجی۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی زندگی کی محافظ ہے اور یہ کسی طور کفر نہیں لاڑ آرٹس کونسل کی صدر شہناز راھو اور شہربانو راھو نے کہا کہ استاد الھڈنو جونیجو نہ صرف بہترین گلوکار بلکہ عظیم انسان بھی ہیں، جنہوں نے ایم آر ڈی دور میں اپنے گیتوں کے ذریعے عوام کو حوصلہ دیا ڈائریکٹر ثقافت محمد سلیم سولنگی نے استاد الھڈنو جونیجو کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ لاڑ کی قدآور شخصیت اور سندھ کے سریلے گائیک ہیں، جن کے فن میں محبت اور مٹی کی خوشبو شامل ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سندھ کے دیگر فنکاروں کے ساتھ بھی ایسی تقاریب منعقد کی جائیں گی لااڑ آرٹس کونسل بدین کے سیکریٹری ستار جوکھیو نے کہا کہ ثقافت ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے استاد الھڈنو کو اعزازی پروگرام دینا قابلِ تحسین عمل ہے۔ شاعر نیاز پتافی، عرفان کٹھی، زبیر جعفرانی، مختیار اکبر اور دیگر مقررین نے بھی استاد الھڈنو جونیجو کو سندھ کا منفرد فنکار قرار دیا تقریب کے اختتام پر کریم کچھی، اکبر شاہ، سلیم راہی اور استاد الھددنو جوڻیجو نے قومی گیت پیش کیے، جبکہ استاد الھڈنو کے شاگرد فنکار محمد خان رند، روشن جوڻیجو اور دلیپ کمار نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ آخر میں مہمانوں کو اجرک کے تحائف پیش کیے گئے

مزید خبریں

Back to top button