سندھ جاب پورٹل میں اپلائی کرنے کا آسان طریقہ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سندھ جاب پورٹل پر جونیئر کلرکس کی بھرتی کا پہلا اشتہار شیئر کردیا گیا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کے ناوجوانوں کو پورٹل پر اپلائی کرنے کی ہدایت دے دی، نوکری کے لیے کیسے اپلائی کیا جائے اس کا طریقہ کار جان لیں۔
سندھ حکومت نے ایس ٹی ایس کے ٹیسٹ دینے والوں کے لیے 5 سے 15 گریڈ کی جاب کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
اب پہلی جاب جونیئر کلرکس کی نوکری لانچ کردی گئی ہے۔
سروسز ڈپارٹمنٹ نے جونیئر کلرکس کے لیے بی پی ایس 11 کی جاب کا اشتہار پورٹل پر جاری کیا ہے جس میں اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 15 نومبر ہے اور اس کی آسامیاں 504 ہیں اور 18 سے 28 عمر تک کے افراد اپلائی کرسکتے ہیں۔
پہلے اپنے اکاؤنٹ سے پورٹل پر لاگ ان کریں، اس کے بعد اوے لیبل جاب کے آئیکن پر کلک کریں ادھر آپ کو جونیئر کلرک کی آسامی نظر آئے گی۔
اس کی تفصیلات پر کلک کریں جس میں طریقہ کار بتایا گیا ہے ادھر ٹائمر بھی چل رہا ہے جس کے بعد یہ جاب پورٹل پر موجود نہیں ہوں گی۔
وہ لوگ اس جاب کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں جنہوں نے ایس ٹی ایس کا گریجویشن ٹیسٹ 40 مارکس سے پاس کیا ہے، اس کی تعلیمی قابلیت گریجویشن 2 سال کی ہے اور جو چار سال گریجویشن والے طالب علم ہیں وہ بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔
جاب کی تفصیلات کے مطابق گریجویشن کسی بھی اسپیشلائزیشن میں قابل قبول ہوگی، ایم ایس آفس کا سرٹیفکیٹ بھی لازمی درکار ہے اور اس کی اسکلز بھی ہونی چاہیے۔
جونیئر کلرک کی جانب کے لیے رورل 302 سیٹیں ہیں اور اربن 202 سیٹیں ہیں۔ نوکری میں 5 سال کی عمر کی حد میں اضافہ کیا گیا ہے۔
اپلائی ناؤ کے بٹن پر کلک کرکے اپنی پروفائل درج کریں اور کم از کم سیکنڈ ڈویژن گریڈ ہونا چاہیے



