سکھر میں سندھ ثقافت ڈے جوش و جذبے سے منایا گیا

سکھر (جانوڈاٹ پی کے) سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی سندھ ثقافت ڈے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ سکھر پریس کلب کے سامنے ثقافتی دن کے لیے خصوصی پنڈال سجایا گیا، جہاں مرد، خواتین اور بچے اجرک، ٹوپی اور پگڑی زیب تن کر لوک گیتوں پر جھومتے نظر آئے۔
شرکاء نے کہا کہ سندھ کی ثقافت قدیم، محبتوں اور روایات سے بھرپور ہے، اور زندہ قومیں ہمیشہ اپنی ثقافت کو اجاگر کرتی ہیں۔ بچوں نے اس موقع پر اجرک کے خصوصی ملبوسات پہن کر ثقافتی رنگ میں اضافہ کیا، جبکہ نوجوان اور بزرگ بھی ٹوپی، اجرک اور پگڑی کے ساتھ خوشی کا اظہار کرتے دکھائی دیے۔
ثقافتی تقریب میں مقامی فنکاروں کے گیتوں نے شرکاء کو جھومنے پر مجبور کر دیا، اور دنیا کے دیگر ممالک میں بھی سندھ ثقافت کے رنگ نمایاں رہے، جس نے اس دن کی رونق کو بڑھا دیا۔



