گورنر سندھ کے آرڈیننس کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس، جواب طلب

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بنچز سے متعلق گورنر سندھ کے آرڈیننس کیخلاف ایک اور درخواست دائر ہوئی جس پر عدالت نے فریقین کو 27 نومبر کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔

سندھ ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے آصف وحید کوریجو ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کردیا۔

وکیل درخواست گزار ابراہیم سیف الدین ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ گورنر سندھ کا جاری کردہ آرڈیننس عدلیہ کی آزادی کو متاثر کر رہا ہے، آرڈیننس کے سیکشن 6 میں ججز کو تعیناتی تسلیم کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا ہے کہ تعیناتی تسلیم نا کرنا مس کنڈکٹ قرار دیا گیا ہے، ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ طے کرنے کا اختیار سپریم جوڈیشل کونسل کا ہے، کوڈ آف کنڈکٹ کا تعین صوبائی اسمبلی یا گورنر نہیں کرسکتے۔

وکیل درخواست گزار نے مزید کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی آئین کی بنیاد ہے، عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

مزید خبریں

Back to top button