سندھ حکومت کا13 ہزار کرپشن شکایات پر سخت ایکشن، 22 محکموں کیخلاف کارروائی کی منظوری

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سندھ حکومت نے کرپشن کی شکایات پر مختلف محکموں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اینٹی کرپشن سردار محمد بخش مہر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں شکایات پر فوری ایکشن کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں چیئرمین اینٹی کرپشن سید ذوالفققار علی شاہ اور ڈی جی اینٹی کرپشن امتیاز علی ابڑو نے شرکت کی جہاں محکمہ اینٹی کرپشن کی سالانہ کارکردگی اور کرپشن شکایات پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے مطابق صوبے میں 22 محکموں کے خلاف 13 ہزار 603 کرپشن کی شکایات موصول ہوئیں جن میں سب سے زیادہ شکایات ریونیو، بلدیات، پولیس اور تعلیم کے محکموں کے خلاف سامنے آئیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 2025 میں 37.37 فیصد کرپشن شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے جبکہ اینٹی کرپشن عدالت میں 812 کیسز بھیجے گئے اور فیلڈ میں ٹریپ اور سرپرائز وزٹس بھی کیے گئے۔

وزیر اینٹی کرپشن سردار محمد بخش مہر نے ہدایت دی کہ افسران کے خلاف کرپشن کی شکایات پر بلا تاخیر اور شفاف کارروائی یقینی بنائی جائے کیونکہ عوام کے اعتماد کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مزید خبریں

Back to top button