حکومت سندھ کا کرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)حکومت سندھ نے 25 دسمبر کے ساتھ ساتھ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے لیے 26 دسمبر کو بھی عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

حکومت سندھ کے محکمے سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ نے کرسمس کے موقع پر صرف مسیحی برادری کے لیے 26 دسمبر 2025 کو بھی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری، خودمختار اور نیم سرکاری ادارے، کارپوریشنز اور لوکل کونسل، جو حکومت سندھ کے زیرانتظام ہیں، میں چھٹی ہوگی تاہم انتہائی اہم خدمات سے وابستہ افراد اس میں شامل نہیں ہوں گے۔

علاوہ ازیں حکومت سندھ نے 25 دسمبر کو یوم قائد اعظم اور کرسمس کی مناسبت سے عام تعطیل کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کا تمام سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ حکومت سندھ کے تحت چلنے والی کارپوریشنز اور لوکل کونسلز پر بھی اطلاق ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button