محکمہ تعلیم سندھ میں مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن ڈائریکٹوریٹ کے اختیارات میں توسیع

سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن (SEF) اسکولوں کا ڈیٹا فیلڈ ویریفکیشن کے لیے فراہم کرے گی

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)محکمہ تعلیم سندھ میں مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن ڈائریکٹوریٹ کے اختیارات میں توسیع کردی گئی۔وزیر تعلیم سندھ کی منظوری سے ڈائریکٹوریٹ کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا۔اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تمام ذیلی ادارے  ایم اینڈ ای  کی نگرانی میں آ گئے۔سرکاری اسکولوں کے ساتھ نان ٹیچنگ اسٹاف کی حاضری اور کارکردگی بھی مانیٹر ہوگی۔

ضلعی، تعلقہ اور ڈائریکٹوریٹ دفاتر کی کارکردگی کی جانچ M&E کرے گا۔سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ، DCAR، TTIs اور PITE بھی M&E کے دائرہ اختیار میں آگئے۔

سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن (SEF) اسکولوں کا ڈیٹا فیلڈ ویریفکیشن کے لیے فراہم کرے گی۔پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ (PPP) نوڈ سندھ کو بھی مانیٹرنگ میں شامل کیا گیا ہے۔ تعلیمی منصوبوں (ADP) اور ہم نصابی سرگرمیوں کی نگرانی بھی لازمی قرار دیدی گئ۔M&E ڈائریکٹوریٹ KPIs اور اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز تیار کرے گا۔تعلیمی کارکردگی جانچنے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم متعارف ہوگا۔محکمہ تعلیم میں مربوط ڈیجیٹل ڈیش بورڈ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تمام متعلقہ ادارے M&E کو بروقت ریکارڈ اور ڈیٹا فراہم کرنے کے پابند ہونگے۔نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button