میرپورخاص:حکومت سندھ کا کاشتکار سپورٹ پروگرام 2025، بینظیر ہاری کارڈ رجسٹریشن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

میرپورخاص(جانوڈاٹ پی کے) محکمہ زراعت توسیع کی جانب سے بینظیر ہاری کارڈ رجسٹریشن اور سندھ گندم کے کاشتکار سپورٹ پروگرام 2025 کے حوالے سےاجرک کلب ہال میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ایم این اے میر منور علی خان تالپور تھے سیمینار میں ڈپٹی کمشنر سبھاش چندر، ڈائریکٹر ایگریکلچر محمد عثمان جاگیرانی، ڈائریکٹر زراعت توسیع میرپورخاص ڈویژن بھرت کمار، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اور دیگر معزز مہمانوں کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں نے بھی شرکت کی اس موقع پر میر منور علی خان تالپور نے کہا کہ حکومت سندھ نے کاشتکاری کو ریلیف دینے کے لئے پہل کی ہے کمیونٹی اور بینظیر ہاری کارڈ رجسٹریشن اور سندھ گندم کا آغاز کیا ہے 1 سے 25 ایکڑ اراضی رکھنے والے چھوٹے کسانوں کے لئے کاشتکار سپورٹ پروگرام 2025 کا آغاز کیا گیا زرعی توسیع ونگ سندھ کو آن لائن کے ذریعے رجسٹریشن کا کام سونپا گیا محکمہ زراعت کے افسران نے اپنے خطاب میں کہا کہ آن لائن موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے رجسٹریشن کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ محکمہ ریونیو نے اسی طرز کو استعمال کیا کاشتکاروں کے زمین کے ریکارڈ کی تصدیق کرنے کا آلہ سندھ گندم کے کاشتکاروں کی معاونت کے لئے کل 17155 کاشتکار رجسٹرڈ ہوئے پروگرام 2025 زرعی توسیع کے فیلڈ اسٹاف، متعلقہ مختیارکاروں نے آن لائن کے ذریعے کاشتکاروں کے زمین کے ریکارڈ کی تصدیق کی ضلع میں موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے رجسٹریشن کی جا رہی ہے حکومت سندھ
گندم کے کاشتکار سپورٹ پروگرام کے تحت حکومت سندھ 1 سے 25 ایکڑ تک اراضی رکھنے والے چھوٹے کاشتکاروں کو فی ایکڑ ڈی اے پی کھاد کے 1 تھیلے اور یوریا کھاد کے 02 تھیلے کی رقم فراہم کر رہی ہے جبکہ بینظیر ہاری کارڈ کی رجسٹریشن کا عمل تاحال جاری ہے 12338 درخواست فارم وصول ہوئے ہیں جن پر تصدیق کا عمل جاری ہے۔



