سندھ کے ٹکڑے کرنے کی بات وہی لوگ کررہے ہیں جن کی جماعت اب محلے تک محدود ہوگئی،بلند خان

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)حکومت سندھ کے ترجمان بلند خان جونیجو نے کہا ہے کہ سندھ کے ٹکڑے کرنے کی بات وہی لوگ کررہے ہیں جن کی جماعت اب محلے تک محدود ہوگئی ہے، ان کی سیاست مکمل طور پر ماند پڑگئی ہے، 27 ترمیم پر وکلا کی جانب سے احتجاج کرنا انکا حق ہے لیکن وہ احتجاج پُرامن ہونا چاہیے.

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے گندم کے لئے چھوٹے کاشتکاروں کو 56 بلین روپیوں کا سبسڈی پلان دیا گیا ہے جبکہ چاول کی فصل کی کم قیمتوں کے اشو پر کام کیا رہا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی کی بھی دلچسپی ہے کہ چاول کی فصل کا بہتر ریٹ جلد مختص کیا جائے. لاڑکانہ پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کی شاہراہ بھٹو بڑا اور اہم پراجیکٹ ہے جو جنوری 2026 تک مکمل کرکے استعمال کے لئے مکمل طور پر کھول دیا جائیگا. بلند خان جونیجو نے مزید کہا کہ لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ کے میگا پروجیکٹس پر ڈسمبر تک کام شروع کردیا جائیگا.

مزید خبریں

Back to top button