دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی،4افرادلاپتہ،12افرادبچ گئے

سجاول(رپورٹ:گل شیرملاح/جانوڈاٹ پی کے)دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی،4افرادلاپتہ،12افراد اپنی مددآپ کے تحت دریا سے بحفاظت باہر آگئے۔گاؤں یعقوب منارو کے قریب دریائے سندھ میں کشتی حادثہ پیش آیا.ذرائع کے مطابق کشتی میں 16 افراد سوار تھے۔کشتی الٹنے سے 12 افراد اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ نکل آئے،4 افراد دریا میں لاپتہ، مقامی افراد کی تلاش جاری ہے۔لاپتہ افراد میں حبی زوجہ بدو منارو،شان زوجہ حنیف منارو،حبیب اللہ منارو اور عیسن مناروشامل ہیں۔مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے سرچ آپریشن جاری ہے۔مقامی افراد کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا،کشتی میں سوار افراد مزدوری کرکہ اپنے گائوں واپس آہ رہے تھے۔



