چوروں نےسڈ ریپر اور شیزا کے گھر کا صفایا کردیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور میں ٹک ٹاکرسڈ ریپر کے گھر چوری کی بڑی واردات،چوروں نے پورے گھر کا صفایا کردیا۔ذرائع کے مطابق اسد اسحاق المعروف سڈ رپیر کے گھر23لاکھ روپے کی بڑی واردات ہوئی ہے ،چور راتوں رات ہی گھر کا صفایا کرکے رفوچکر ہوگئے۔سڈ ریپر اور ان کی اہلیہ رات کو گھر سے باہر کہیں گئے ہوئے تھے ،صبح گھر آکر دیکھا تو گھر کا صفایا ہوا پڑا پڑا تھا۔

ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر نے چند روز قبل اپنے ملازم کو نوکری سے نکالا تھا،ہئیرپولیس ڈیفنس فیز9کےسی بلاک کے کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے،ہئیر پولیس نوکری سے نکالے جانے والے ملازم سے رابطہ کرنے کی کوشش کی رہی ہے۔پولیس کے مطابق چور15لاکھ کا کیمرہ،ساڑھے6لاکھ کی سونے کی چین اورڈیڑھ لاکھ کا لیپ ٹاپ چوری کرکے لے گیا ہے۔پولیس نے شیزا کے مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button