پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر سدرہ نواز پیا کے گھر روانہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر سدرہ نواز اپنے پیا کے گھر سدھار ہوگئیں۔
گزشتہ روز لاہور میں غیٓاث خان کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھنے والی سدرہ نواز کی تقریب رخصتی منگل کو ہوئی، قومی ویمن کرکٹر کی شادی میں رشتہ داروں، عزیرواقارب کے علاوہ کھیلوں خاص طور پر کرکٹ سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
سدرہ نواز کی تقریب ولیمہ ہفتہ کو کراچی کے مقامی بینکوئٹ ہال میں منعقد ہوگی، دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی تریبتی کیمپ میں مصروف قومی ویمن کرکٹرز بھی تقریب ولیمہ میں شریک ہوں گی۔



