سکھر کی خاتون نے شوہر کیخلاف آواز بلندکردی،پولیس سے تحفظ مانگ لیا

سکھر(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)سکھر لوکل بورڈ کی رہائشی سدرہ پٹھان نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ میری چودہ سال قبل بشارت علی چیمہ سے شادی ہوئی جس سے چار بچوں کی اولاد ہے ،گھر خرچ میں پیسے مانگنے پر تشدد کیا کرتا رہا۔اپنے والدین سے شوہر کو ساڑھے 5لاکھ ادھار دلوائے تھے جس میں ڈیڑھ لاکھ دیئے اس نے ساڑھے 3لاکھ بقایا رقم کے بدلے چوری کا الزام عائد کردیا۔اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں ہمیں انصاف دلوایا جائے اور تحفظ فراہم کیا جائے۔



