پی ایس ایل کی نئی ٹیم ’سیالکوٹ فرنچائز ‘ کا نام سامنے آگیا

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی ٹیم سیالکوٹ کے مالک کامل خان نے ٹیم کے نام کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

کامل خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ٹیم کا نام ’’سیالکوٹ اسٹالینز‘‘ قرار دیتے ہوئے ویڈیو بھی شیئر کی۔

سیالکوٹ اسٹالینز کی شمولیت سے پاکستان سپر لیگ میں مزید جوش و خروش اور رنگ بھرنے کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ شائقین کرکٹ بھی نئی ٹیم کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے پُرجوش ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 میں مجموعی طور پر 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور میچز کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button