سیالکوٹ کی شادی میں نوٹوں کی بارش، ملکی و غیر ملکی کرنسی نچھاور

سیالکوٹ(جانوڈاٹ پی کے)سیالکوٹ میں ہونے والی ایک شادی میں نوٹوں کی بارش کر دی گئی۔
سمبڑیال کے گاؤں بکھڑے والی سے بارات کی آمد پر ملکی و غیر ملکی کرنسی نوٹ نچھاورکیےگئے۔
شادی ہال میں ایک ہزار، 500 اور 100 روپے کے نوٹوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کرنسی بھی اڑائی گئی جسے دیکھ کر بچوں اور شرکا نے دل کھول کر نوٹ لوٹے اور خوب ہلہ گلہ کیا۔



