واشنگٹن(جانو ڈاٹ پی کے)امریکا میں جاری گورنمنٹ شٹ ڈاؤن کے خاتمے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔وہائٹ ہاؤس کے مشیر کیون ہیسٹ (Hassett) نے کہا ہے کہ حکومت کا جزوی شٹ ڈاؤن امکان ہے کہ اسی ہفتے ختم ہو جائے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت اور کانگریس کے درمیان بجٹ اور اخراجات سے متعلق مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں "امید ہے کہ معاملات جلد طے پا جائیں گے۔"
یاد رہے کہ شٹ ڈاؤن کے باعث ہزاروں سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کے بغیر چھٹیوں پر بھیجا گیا ہے جبکہ اہم وفاقی محکموں کی سرگرمیاں جزوی طور پر معطل ہیں۔
معاشی ماہرین کے مطابق طویل شٹ ڈاؤن سے نہ صرف امریکی معیشت بلکہ عالمی مالیاتی منڈیوں پر بھی منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔
Back to top button