لاڑکانہ:20 سالہ نوجوان کی گولیاں لگی لاش برآمد

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/جانو ڈاٹ پی کے) تھانہ ماہوٹا کی حدود میں دادو کینال کے کنارے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول تقریباً 20 سالہ ہے اور اس کی شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نوجوان کے سینے میں گولیاں لگی ہوئی تھیں۔ پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کر دیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔



