ممبئی: AI نے کلاسک فلم شعلے کو نیا رنگ دے دیا، مداح جذباتی ہوگئے،ویڈیووائرل

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی وڈ کی شہرۂ آفاق فلم شعلے دہائیاں گزر جانے کے باوجود اب تک مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے اور اس کے ڈائیلاگ اب تک زبان زد عام ہیں جسے اے آئی نے نیا رنگ دیدیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونی والی مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ایک تخلیقی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا اور ماضی کی انمٹ یادوں ایک بار پھر تازہ دم کردیا۔

اس وائرل اے آئی ویڈیو میں فلم کے یادگار کردار اپنے اصل اداکاروں سے ملتے اور سیلفیاں لیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس جذباتی کلپ نے مداحوں کو ماضی کی حسین یادوں میں پہنچا دیا ہے۔

ویرو، بسنتی اور جے کی نئی ملاقات

ویڈیو میں شعلے کے مقبول کردار ویرو اپنے اصل اداکار دھرمیندر سے ملتے اور مسکراتے ہوئے سیلفی نظر آتے ہیں اور پھر اپنی بسنتی یعنی اداکارہ ہیمامالنی سے ملتے ہیں۔

یاد رہے کہ لیجنڈری اداکار دھرمیندر کا حال ہی میں انتقال ہوا۔ اس ویڈیو نے ان کے غم زدہ مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔

اسی طرح جے کا کردار اپنے حقیقی روپ یعنی آج کے امیتابھ بچن سے ملتا اور سیلفی لیتا نظر آتا ہے۔ جوانی اور بڑھاپے کا یہ حسین امتزاج بھی وقت کے بدلتے دھاروں کو اجاگر کرتا ہے۔

اسی طرح جیہ بچن جنھوں نے فلم میں رادھا کا کردار نبھایا تھا، بھی اپنے کم عمر عکس کے ساتھ دلکش مسکراہٹ میں دکھائی دیتی ہیں۔

ایک شاہکار کو یادگار خراجِ تحسین

1975 کی اس کلاسک فلم کے اداکاروں اور تخلیق کاروں کو نوجوانی اور ڈھلتی عمر کے روپ میں ایک ساتھ دکھا کر انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں فلم کے مشہور مناظر کو موجودہ دور کی جھلک کے ساتھ اس انداز میں پیش کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی آنکھیں نم اور دل خوش ہو گئے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو صرف ایک ٹیکنالوجیکل کمال نہیں بلکہ جذباتی سفر ہے۔ جہاں یادیں، فن اور وقت ایک ہی فریم میں سمٹ آئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button