شعیب ملک نے قانونی کارروائی کی دھمکی دیدی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی نجی زندگی پر بات کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے پر جاری اپنے بیان میں شعیب ملک نے کہا کہ میری اپیل ہے کہ ذاتی زندگی کے حوالے سے قیاس آرائیاں اور مذاق بند کر دیں، ورنہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔اپنے پیغام میں شعیب ملک نے کہا کہ ان کی پہلی شادی 2023 میں ختم ہوئی اور باہمی رضامندی سے انہوں نے اپنے بچے کی مشترکہ پرورش کرنے کا فیصلہ کیا، اس کے بعد ہی وہ دوبارہ شادی کے بندھن میں بندھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)

مزید خبریں

Back to top button