شعیب اختراورشاہدآفریدی عمران خان کی صحت پر بول اٹھے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کے سٹار کرکٹرز شاہد آفریدی اور شعیب اختر بھی سابق کپتان عمران خان کی صحت کے لیے فکر مند ہوگئے۔شاہد آفریدی نے عمران خان کی صحت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صحت انسان کا بنیادی حق ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ حق عمران خان کو ضرور ملنا چاہیے کہ وہ اور ان کے گھر والے جہاں سے چاہیں علاج کرواسکیں۔
شعیب اختر نے ایکس پر جاری پیغام میں لکھا کہ میں گزشتہ تین ماہ سے امریکہ میں عمران خان کے شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈز جمع کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر بہت دکھ ہوا کہ ان کی آنکھوں کی بینائی جارہی ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ امید کرتا ہوں ان کا بہترین علاج ہوگا اور دعا ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہوجائیں۔



