’ہیپی اینیورسری‘شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی کو 2 سال مکمل

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثناء جاوید کی شادی کو دو سال مکمل ہوگئے۔ اس موقع پر شعیب ملک نے اہلیہ کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کیں اور محبت بھرا پیغام بھی جاری کیا۔

شعیب ملک نے لکھا، "اس خوبصورت ساتھ کو دو سال مکمل ہوگئے، ہمیشہ رہے گا، ہیپی اینیورسری۔” مداحوں نے اس پوسٹ کو سراہا اور دونوں کے لیے محبت اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ثناء جاوید اور شعیب ملک نے 2024 کے آغاز میں شادی کی تھی اور دونوں کی یہ دوسری شادی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button