لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرٹک ٹیم کے سابق کپتان آل رائونڈر شعیب ملک اور ان کی تیسری اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید میں علیحدگی سے متعلق خبریں پھیل رہی ہیں۔
مقامی ٹی وی چینل کی ویب سائٹ پر دعویٰ کیا گیاہے کہ شعیب ملک اور انکی اہلیہ ثنا جاویدایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو بن گئے ہیں، جہاں ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں۔
ویب سائٹ کے مطابق حال ہی میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں شعیب ملک اور ثنا جاوید کو ایک عوامی تقریب میں موجود دیکھا گیا، تاہم وہ ایک دوسرے سے فاصلے پر بیٹھے اور کم بات چیت کرتے نظر آئے۔ اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر ’’ایک اور بریک اپ راستے میں؟‘‘ جیسے تبصرے تیزی سے پھیلنے لگے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید کے درمیان تعلقات میں تناؤ ہے اور امکان ہے کہ یہ رشتہ بھی جلد ختم ہوجائے گا۔ تاہم اب تک دونوں میں سے کسی نے بھی ان خبروں پر کوئی ردِعمل نہیں دیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ حالیہ دنوں شعیب اور ثنا نے انسٹاگرام پر علیحدہ علیحدہ تصویریں شیئر کیں جو بظاہر ایک ہی غیر ملکی مقام پر لی گئی لگتی ہیں۔ ان تصاویر میں دونوں کو سیاہ اور سفید لباس میں دیکھا گیا، جس سے بعض صارفین نے اندازہ لگایا کہ وہ اکٹھے وقت گزار رہے ہیں۔
ان افواہوں نے بھی اس جوڑی کے مداحوں کو الجھن میں مبتلا کر دیا ہے، اور سوشل میڈیا پر یہ بحث جاری ہے کہ آیا شعیب اور ثنا کے درمیان واقعی اختلافات موجود ہیں یا یہ صرف بے بنیاد قیاس آرائیاں ہیں۔
Back to top button