ٹنڈو الہیار: شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت کھلی کچہری،عوامی مسائل سنے گئے

ٹنڈو الہیار (جانوڈاٹ پی کے) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت جیم خانہ ٹنڈو الہیار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوامی مسائل کو سننے اور حل کرنے پر توجہ دی گئی۔
کھلی کچہری میں ایم این اے ذوالفقار ستار بچانی، ایم پی اے ضیا عباس شاہ اور ایم پی اے امداد علی پتافی نے بھی شرکت کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ظہیر عباس پتافی سمیت دیگر کارکنان اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر عوام نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں، جبکہ حکام نے فوری اقدامات کرنے اور مسائل کے حل کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کا یقین دلایا۔



