شکارپور: تیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاتون اور مرد جاں بحق

شکار پور(جانوڈاٹ پی کے) شکارپور میں خانپور انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاتون اور مرد جاں بحق جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق خانپور انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شاہداں اور علی نواز جاگیرانی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق روہڑی سے بتایا جارہا ہے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں سکھر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی۔

مزید خبریں

Back to top button