شکار پولیس اور جرائم پیشہ افراد میں مقابلہ، میاں بیوی ڈی ایس پیز اور رینجرز سمیت چار اہلکارزخمی،9 خطرناک ملزمان ہلاک

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) شکارپور میں پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف زبردست ایکشن، 9 خطرناک جرائم پیشہ انجام کو پہنچ گئے، خاتون ڈی ایس پی پارس بکھرانی اور ان کے شوہر ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو، ایک پولیس اہلکار اور ایک رینجرز کا جوان زخمی ہوگئے ہیں. پولیس کے مطابق کاروائی شکارپور کے بائی پاس روڈ پر مچھر قبرستان کے علاقے میں کی گئی. ہلاک شدہ افراد کی شناخت اويس شيخ، ياسين شيخ، آصف شيخ، ڪراڑو شيخ، شہزادو شيخ، شہمور شيخ، امداد شيخ، ساجد شيخ کے ناموں سے ہوئی ہے. ایس ایس پی شکارپور شاہ زیب چاچڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تمام افراد خوف و دہشت کی علامت بن چکے تھے جن کا خاتمہ علاقہ عوام کی جیت ہے،
پولیس نے مجرموں کی لاشیں بائی پاس پر رکھ کر سخت پیغام دیا کہ جرائم کی دنیا میں رہنے والوں کا انجام ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے،
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ علاقے کا گھیراؤ تاحال برقرار ہے اور تمام جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی مکمل ہونے تک پیچھے نہیں ہٹا جائے گا.
ادھر زخمی دونوں ڈی ایس پیز کو سکھر کے ضیاء الدین اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طور پر ان کے آپریشن کئے گئے تاہم بعد میں انہیں ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا.
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے جرائم پیشہ افراد کے خاتمے پر پولیس کی بہادری کی تعریف کی.



