شکارپور پولیس کامنشیات فروشوں اور ڈکیتوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن

شکارپور(جانوڈاٹ پی کے)پولیس نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کارروائیاں کیں۔ تھانہ لکھی غلام شاہ کی پولیس نے لاڑکانہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین ملزمان، زاہدہ زوجہ رحیم الدین جتوئی اور بختاور زوجہ فرید جتوئی، کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے 2950 گرام چرس برآمد ہوئی اور گرفتار ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

دوسری کارروائی میں تھانہ چک پولیس نے ڈکیتی کے ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہری زاکر علی چنو سے چھینی گئی نقدی 50 ہزار روپے اور تین موبائل فونز برآمد کر کے متاثرہ مالک کے حوالے کر دیے۔

یہ کارروائیاں ڈی ایس پی لکھی غلام شاہ محمد علی سومرو کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ لکھی غلام شاہ اور ایس ایچ او تھانہ چک طارق احمد کھوسو اپنے اسٹاف کے ہمراہ انجام دی گئیں۔ ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے کہا کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں مزید جاری رہیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button