سکھر: ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی پولیس افیسرز کیلئے ائیر ایمبولینس کا انتظام

سکھر(جانوڈاٹ پی کے) شکارپور پولیس مقابلے میں شدید زخمی ہونے والے ڈی ایس پی پارس بکرانی اور ڈی ایس پی ظہور سومرو کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ضلع کونسل سکھر کے چیئرمین نے ایئر ایمبولینس کا بندوبست کیا ہے۔
دونوں زخمی افسران کا علاج نجی اسپتال ضیاء الدین سکھر میں جاری ہے۔
ضلع کونسل چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے بتایا کے وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ایئر ایمبولینس الرٹ موڈ میں تیار ہے اور جیسے ہی ڈاکٹرز اور پولیس حکام کی ہدایت ہوگی، زخمی افسران کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔”
انہوں نے مزید کہا ضلع کونسل کی جانب سے افسران کی فوری اور بہتر علاج کے لیے تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہم ان کی صحت یابی کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔”
سید کمیل حیدر شاہ نے کہا”ہمیں شکارپور پولیس پر فخر ہے، جنہوں نے سندھ پولیس کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔”



