شکارپور:مسافر کوچ کی ٹکر،حافظ اسد اللہ پہور اورکزن عبدالشکور جاں بحق

شکارپور(رپورٹ سیف مصطفیٰ/ نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے )شکارپور انڈس ہائی وے پر پارکو کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ کی موٹرسائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں موٹرسائیکل پر سوار سماجی رہنما امان اللہ پہور، ولی پہور کے بھائی حافظ اسد اللہ پہور اور ان کے کزن عبدالشکور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کی جانب سے لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کروائی بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والے کی لاشوں کو ورثہ کے حوالے کردیا گیا حادثے کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہوگئی، جبکہ مرحومین کے اہلِ خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ اہلِ علاقہ، دوست احباب اور سماجی حلقوں کی جانب سے جاں بحق افراد کے ورثاء سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے

مزید خبریں

Back to top button