شکارپور: رستم کے قریب کچے کے علاقے میں پولیس آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو ہلاک

شکارپور(جانوڈاٹ پی کے)رستم کے قریب کچے کے علاقے میں پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق  ہلاک ڈاکوؤں کی لاشوں کو خانپور اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت خاکل ، مالک ڈنو، اربیلو سعدخانی جتوئی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں گزشتہ روز بارات پر فائرنگ میں ملوث تھے۔ گزشتہ روز دولہا الطاف مہر، اس کا 9 سالہ بھائی محمد حسن اور کار ڈرائیور محمد رمضان مہر کو شکارپور کے قریب قتل کردیا تھا۔

پولیس کے مطاببق ملزمان کی گرفتاری کے لیے گزشتہ روز سے ہی پولیس نے علاقہ کا محاصرہ کرلیا تھا۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے جاری پولیس آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔پولیس کی جوابی کارروائی میں تینوں ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ہلاک ڈاکو متعدد سنگین وارداتوں، ڈکیتی اور قتل کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ ڈاکوؤں کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button