شکارپور پولیس کاضلع بھر میں جوا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

شکارپور ( سیف مصطفیٰ/ نمائندہ جانو. پی کے) شکارپور پولیس کی ضلع بھر میں جوا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ نیوفوجداری کے ایس ایچ او اختر علی ابڑو اور ان کی ٹیم نے انسداد گیمبلنگ ایکٹ کے تحت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جوا کھیلنے والے 12 جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شاہد شیخ، روشن ماچھی، ارشاد ماچھی، سرفراز ماچھی، پپو اوڈ، خالد اوڈ، زبیر کلہوڑو، سرور سولنگی، زبیر جکھرو، ظھیر برڑو، نعیم آرائیں اور جاوید شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے، کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم 8 ہزار روپے اور جوا کے پتے برآمد کرکے تحویل میں لے لیے گئے، گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ نیوفوجداری میں جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، اس موقع پر ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے سخت سے سخت اقدامات یقینی بنائیں تاکہ معاشرے سے ان برائیوں کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔



