شکارکے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارآغاشہبازدرانی نے میدان مار لیا

شکارپور(رپورٹ:سیف مصطفیٰ/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) شکارپور پی ایس9گڑھی یاسین میں ضمنی انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے آغا شہبازخان درانی73554ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جے یوآئی اے کے رشداللہ شاہ9412ووٹ لیکر کر دوسرے نمبر پر رہے۔غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج سامنے آنے کے بعد پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا شہباز خان درانی کی جیت پر درانی ہاؤس میں جشن کا سماں ہے۔ جیالوں کی بڑی تعداد درانی ہاؤس کے باہر جمع،ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ حتمی نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سےکیا جائیگا۔



