شبھ من گل نے’’گلا‘‘کردیا

ممبئی(جانو ڈاٹ پی کے)بھارتی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل نے رواں برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ سے ڈراپ ہونے پر لب کشائی کردی۔حالیہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس اور سیریز کے دوران شبمن گل کی کارکردگی تسلی بخش دکھائی نہیں دی جس کی وجہ سے ٹیم انتظامیہ نے ‘ٹیم کمپوزیشن’ پر توجہ دیتے ہوئے انہیں اسکواڈ سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے مقابلے سے قبل شبمن گل نے اس حوالے سے کہا کہ ‘میں سلیکٹرز کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں اور ورلڈکپ میں ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔گل کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں وہیں ہوں جہاں مجھے ہونا ہے اور جو کچھ میری قسمت میں لکھا ہے وہ مجھ سے کوئی نہیں چھین سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘ایک کھلاڑی کو ہمیشہ یقین ہوتا ہے کہ وہ ملک کے لیے اپنی پوری کوشش کرے گا اور سلیکٹرز کو اپنا فیصلہ لینا ہوتا ہے، جو وہ اپنے مطابق لیتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button