شیخ وقاص اکرم نے اپنے اور سہیل آفریدی کے درمیان اختلافات کو غلط فہمی قرار دیدیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اپنے اور وزیراعلیٰ کے درمیان اختلافات کو غلط فہمی قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکر م نے کہا ہے کہ میرے اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواسہیل آفریدی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں البتہ ہمارے درمیان غلط فہمی ہوگئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج سے متعلق مجھے علم نہیں تھا اور میڈیا پر میں نے وہی بات کی جس کا مجھے علم تھا۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے احتجاج کا پارٹی سے مشاورت کے بغیر کیا، پارٹی نے مجھے احتجاج کے حوالےسے نہیں بتایا اور اس کے دو دن بعد تک بھی کوئی مشاورت نہیں ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جب ٹی وی پر ایک اینکر کی جانب سے مجھ سے احتجاج سے متعلق پوچھا گیا تو میں نے کہا کہ مجھے اس احتجاج کے حوالےسے کوئی علم نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھ سے جب میڈیا پر پوچھا گیا تو میں نے تو وہی بات بتا دی جو میرے علم میں تھی۔
مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ منتخب کیا اور ہم سب ملکر ان کو مزید سپورٹ کریں گے۔



