شیخوپورہ میں بغیر لائسنس ایل پی جی ری فلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

شیخوپورہ(جانوڈاٹ پی کے) ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ضلع بھر میں بغیر لائسنس ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ محکمہ سول ڈیفنس نے غیر قانونی ایل پی جی دکانوں کو سیل کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ بظاہر معمولی کام نظر آتا ہے، لیکن کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ شہریوں کی زندگیوں اور تحفظ کو خطرے میں ڈالنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس پر بلا خوف و خطر عمل درآمد کریں گے۔



