پریس کلب رجسٹرڈ فاروق آباد کے سالانہ انتخابات: میاں عبدالمجید صدر مقدوم علی جنرل سیکرٹری منتخب

شیخوپورہ (جانو ڈاٹ پی کے) پریس کلب رجسٹرڈ فاروق آباد کے سالانہ انتخابات میں میاں عبدالمجید صدر مقدوم علی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔پریس کلب رجسٹرڈ فاروق اباد کے سالانہ انتخابات 2026 کے لیے مرکزی دفتر پریس کلب رجسٹرڈ فاروق اباد میں واضح اکثریت کے ساتھ کثرت رائے سے میاں عبدالمجید کو پریس کلب رجسٹر فاروق آباد کا صدر اور رانا مقدوم علی کو جنرل سیکرٹری منتخب کر دیا گیا ہے گروپ لیڈر پریس کلب رجسٹرڈ فاروق آباد رانا محمد افضل اطہر اور چیئرمین الحاج محمد عارف انصاری نے صدر اور جنرل سیکرٹری کو نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ میاں عبدالمجید اور رانا مقدوم علی ورکر جرنلسٹ ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ یہ صحافیوں سمیت شہر کی فلاح و بہبود کے لیے اہم کردار ادا کریں گے اس موقع پر پریس کلپ رجسٹرڈ فاروق آباد کے تمام ممبران نے ڈھول کی تھاپ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صدر میاں عبدالمجید اور جنرل سیکرٹری رانا مقدوم علی کو ہار پہنائے اور مٹھایاں تقسیم کی گئیں تمام دوستوں نے میاں عبدالمجید اور رانا مقدوم علی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقامی صحافیوں کی عزت اور وقار پر سمجھوتا نہیں کریں گے مظلوم کی آواز بن کر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی صحافتی ذمہ داریاں پوری کریں گے آخر میں میاں عبدالمجید اور رانا مخدوم علی نے تمام صحافیوں کا اعتماد کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے ہمیں صحافیوں کی ترجمانی اور عوام کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا ہے ہم اپنی کمیونٹی اور اپنے علاقہ کی عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی پوری کوشش بروئے کار لاتے ہوئے کوئی کسر نہ چھوڑے گے۔

مزید خبریں

Back to top button