شہزاد اکبر کی شامت آگئی،برطانیہ سے واپس لانے کیلئے تمام شواہدبرطانیہ کے حوالے،

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)سابق مشیر احتساب شہزاد اکبرکو واپس پاکستان لانے کیلئے وفاقی حکومت نے برطانیہ سے کیس ٹو کیس معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی حکومت نے برطانیہ میں مقیم عادل راجہ کے خلاف تفصیلات بھی برطانیہ بھجوا دیں۔ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر سے متعلق تمام مقدمات اور عدالتی کارروائیوں کی تفصیلات برطانیہ کو فراہم کردی گئیں۔ دستاویزات وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر کو دیں۔ذرائع کے مطابق دستاویزات میں شہزاد اکبر کیخلاف اسلام آباد میں 3 مقدمات کا ذکر ہے۔ شہزاد اکبر کیخلاف تھانہ سیکرٹیریٹ میں 2،تھانہ کوہسار میں ایک مقدمہ درج ہے۔شہزاد اکبر کی نیب عدالت سے سزا کی تفصیلات بھی دستاویز کا حصہ ہے۔ این سی سی آئی اے اور ایف آئی اے کے مقدمات کی تفصیلات بھی فراہم کی گئیں ہیں۔ مقامی عدالت سے شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دیئے کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ چند دن قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے سابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی شہزاد اکبر اور یوٹیوبر عادل راجا کی حوالگی کے کاغذات ہائی کمشنر کے حوالے کیے تھے۔بیان کے مطابق پاکستانی حکومت کی جانب سے شہزاد اکبر اور عادل راجا کی حوالگی کے کاغذات جین میریٹ کے حوالے کیے گئے، محسن نقوی نے کہا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں، انہیں فوری طور پر پاکستان کے حوالے کیا جانا چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button